بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہاتھ کر گئے ہیں، ایمل ولی خان کے بیان سے متعلق سینئر صحافی کا انکشاف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار راناعظیم نے کہا ہےخبر یہ ہے کہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہاتھ کر گئے ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے اے این پی اور ن لیگ ہمارے ساتھ ہاتھ کر گئی ہیں۔

پیپلز پارٹی ان سب کو ہاتھ دکھا گئی ہے ، اپنا حصہ لیا مگر کسی کو اپنا حصہ نہیں دیا ۔ ایک سوال پر رانا عظیم کا کہنا تھاکہ میری عمران خان سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے میری پوری کوشش ہے کہ میں اپنی عوام کو اپنی فورسز کے سامنے کھڑا نہ کروں میں پاکستان کو غیر مستحکم نہیں ہونے دوں گا ، یہ خود فیصلہ کر لیں ، صرف تین دن ہیں ، میں ملک کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا ۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جن 2حلقوں میں تحریک انصاف ہاری ہے ان میں ایک حلقہ کراچی جبکہ دوسرا حلق ملتان کا ہے ۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک پولنگ آفیسر کا بیان کے مطابق یہاں پر کچھ لوگوں نے زبردستی ٹھپے لگائے اور چلے گئے وہاں پر ڈسکہ والا الیکشن ہوا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اس پر کوئی کاروائی کرتے ہیں یا نہیں ۔ دوسر ا حلقہ ملتان میں شاہ محمود قریشی والا ہے ، اتنا پیسہ شاید ہی کسی حلقے میں چلا ہو ، پیپلز پارٹی وہاں الیکشن ضرور جیتی ہے لیکن ووٹوں کے اعتبار سے دیکھیں تو یہ ہارے ہیں ۔ تحریک کا ووٹ کم نہیں ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…