اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار راناعظیم نے کہا ہے جن 2حلقوں میں تحریک انصاف ہاری ہے ان میں ایک حلقہ کراچی جبکہ دوسرا حلق ملتان کا ہے ۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک پولنگ آفیسر کا بیان کے مطابق یہاں پر کچھ لوگوں نے زبردستی ٹھپے لگائے اور چلے گئے وہاں پر ڈسکہ والا الیکشن ہوا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اس پر کوئی کاروائی کرتے ہیں یا نہیں ۔ دوسر ا حلقہ ملتان میں شاہ محمود قریشی والا ہے ، اتنا پیسہ شاید ہی کسی حلقے میں چلا ہو ، پیپلز پارٹی وہاں الیکشن ضرور جیتی ہے لیکن ووٹوں کے اعتبار سے دیکھیں تو یہ ہارے ہیں ۔ تحریک کا ووٹ کم نہیں ہوا ۔