بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل میں بارش کی صورت میں کیا ہوگا؟ آئی سی سی کا متبادل پلان سامنے آگیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن (این این آئی)23اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ میں بھی بارش کا امکان ہے تاہم آئی سی سی نے ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میں بارش کی

صورت میں متبادل پلان ترتیب دیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ میں بارش کی صورت میں متبادل دن (ریزرو ڈے)رکھا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمی فائنلز اور فائنل کے روز بارش کی صورت میں امپائرز اور میچ آفیشل پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق میچ کے انعقاد کی بھرپور کوشش کریں گے تاہم جب پانچ اوورز کے کھیل کا امکان ختم ہوگا تو کھیل متبادل دن پر کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ شروع ہونے کے بعد اگر دورانِ کھیل بارش ہوتی ہے تو بارش نہ رکنے کی صورت میں متبادل دن پر کھیل وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے روکا گیا ہو۔واضح رہے کہ 2019 میں50اوور کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران شدید بارش کی وجہ سے کھیل متبادل دن پر پورا کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…