اوپن مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع

16  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ، گندم کے ریٹ 3500 روپے سے کم ہو کر ساڑھے 31سو روپے فی من تک گر گئے ہیں ۔

جس کے نتیجے میں پرائیویٹ15کلو آٹے تھیلے کے ایکس ملز ریٹ 1480روپے سے1520روپے تک کر دیئے گئے ہیں جو پہلے سولہ سے ساڑھے سولہ سو روپے فی پندرہ کلو پرائیویٹ آٹے تھیلے کے ہو گئے تھے۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایکس ملز ریٹ مختلف فلور ملز کے مختلف ہیں جبکہ پرچون فروش 1530روپے سے 1570 روپے فی پندرہ کلو آٹا تھیلا فروخت کرنے لگے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے علاقوں رحیم یار خان میں 3315سے 3333روپے فی چالیس کلو گرام اوپن مارکیٹ میں 15 اکتوبر کو گندم فروخت ہوتی رہی۔ بہاولنگر میں 3226 روپے سے 3260روپے فی چالیس کلو گرام گندم کے ریٹ نیچے آ گئے ہیں۔ پشاور‘ ہزارہ‘ بنوں‘ کوہاٹ‘ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گندم کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں اور وہاں پر پنجاب سے پرمٹ کے ذریعے جانےوالے آٹے‘ سوجی‘ میدے‘ چوکر‘ فائن کی قیمتوں میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…