سندھ کے سیلاب متاثرہ شخص کی اپیل پر آرمی چیف نے امدادی سامان بھجوادیا

  ہفتہ‬‮ 15 اکتوبر‬‮ 2022  |  23:36

کراچی (این این آئی) قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب متاثرہ جانب گل محمد کی پکار پر فوج کی جانب سے پورے گاؤں فتح علی بلیدی کی مدد ہوگئی۔ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گاں فتح علی بلیدی کے سیلاب متاثرہ جانب گل نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی، جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری مدد کا حکم دیا۔پاکستان فوج کے جوان امدادی سامان لے کر پہنچ گئے، جس میں گاؤں کے 200 افراد کیلئے گرم ملبوسات، 50 ٹینٹ، 100 راشن بیگ اور 50 کمبل شامل تھے۔ جوانوں نے سامان کو تقسیم کیا۔گاؤں میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین نے 121 افراد کا چیک اپ کیا اور ادویات بھی فراہم کیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

دعا چیک ہے

میں نے ایک دن خواجہ صاحب سے پوچھا ’’ ہمارا نصیب اگر تحریر ہے تو پھر دعا کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟‘‘ وہ مسکرائے اور دیر تک میرے چہرے کی طرف دیکھتے رہے‘ یہ سوال زیادہ تر لوگوں کے ذہن میں اٹھتا ہے اور یہ مدت تک پریشان رہتے ہیں‘ ہماری زندگی‘ ہماری موت‘ ہماری ترقی‘ ہماری خوش حالی‘ ....مزید پڑھئے‎