اسلام آباد (آن لائن) امریکی امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیاگیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی امریکی سفیر کے حوالے کیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ حکام نے امریکی صدر کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو لپیٹ میں لیا۔