اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار پنکج دھیر 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج دھیر کے انتقال کی تصدیق ان کے قریبی خاندانی دوست کی جانب سے کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پنکج دھیر 68 سال کی عمر میں کینسر سے جنگ ہارنے کے بعد انتقال کرگئے۔ پنکج دھیر نے سوگواران میں اہلیہ انیتا دھیر کے علاوہ 2 بچے بھی چھوڑے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج دھیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے کیاتھا جس کے بعد انہوں نے ٹی وی اور فلمی دنیا میں اینٹری دی۔ پنکج دھیر کو بھارت کی مشہور ٹی وی سیریز ’ مہابھارت ‘ میں کرن کے کردار کے علاوہ چندرکانتا ، دی گریٹ مراٹھا اور یوگ میں نبھائے گئے کرداروں کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔وہ بالی وڈ فلمز سولجر اور بادشاہ سمیت دیگر مشہور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔