نئی دہلی (این این آئی)کہا جاتا ہے کہ ہر اختتام اداسی نہیں لاتا، کچھ اختتام نئے آغاز کا پیغام ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک منفرد واقعہ بھارت میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک شخص نے اپنی طلاق کو غم کے بجائے جشن میں بدل دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلاق یافتہ شخص اپنی ماں کے ساتھ ایک روایتی رسم ابھشیکم میں شریک ہے، یہ رسم عام طور پر ہندو مذہب کے تہوار پر دودھ بہا کر پاکیزگی اور نئے آغاز کی علامت کے طور پر کی جاتی ہے تاہم، اس شخص نے یہ عمل اپنی طلاق کے بعد نئے سفر کی شروعات کے طور پر کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں بیٹے پر دودھ بہا رہی ہیں جبکہ وہ مسکراتے ہوئے یہ سب انجوائے کر رہا ہے، رسم کے بعد اس نے نئے لباس زیبِ تن کیے اور کیک کاٹا۔ویڈیو کے ساتھ اس نے کیپشن میں لکھا کہ خوش رہیں، اپنی زندگی کا جشن منائیں، افسردہ نہ ہوں، میں اب سنگل ہوں، خوش اور آزاد ہوں۔
View this post on Instagram