اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)اطلاعات کے مطابق طالبان کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے مبینہ حملے میں “ایلبرس” بیلسٹک میزائل سسٹم کے استعمال کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں افغانستان سے دو میزائل داغے جانے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ طالبان کے ایک قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت بھی رپورٹ کی گئی ہے۔عسکری ماہرین کے مطابق، طالبان نے 2022 میں ایلبرس اور لونا ایم میزائل سسٹمز کی نمائش کی تھی۔
یہ میزائل سوویت یونین کے دور میں چھوڑے گئے پرانے نظام کا حصہ تھے جنہیں طالبان نے بعد ازاں مرمت اور بحال کیا تھا۔ایک بین الاقوامی دفاعی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، 12 اکتوبر کی رات افغانستان سے موصول ہونے والی معلومات کے تحت طالبان نے مبینہ طور پر سوویت دور کے 9K72 ایلبرس بیلسٹک میزائل سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی جانب حملہ کیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دو میزائل فائر کیے جانے کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔