ہنزو (این این آئی)بالائی ہنزہ میں چند روز قبل ہونے والے زیر زمین دھماکوں اور جھٹکوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے رپورٹ زیر زمین دھماکوں اور جھٹکوں کی رپورٹ گلگت بلتستان حکومت کو بھجوا دی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکوں اور جھٹکوں کی وجہ زیر زمین پلیٹس کی حرکت ہے، ارضیاتی پلیٹوں کی حرکت کی وجہ سے چھوٹے پیمانے پر زلزلے آ سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلوں کے باعث عطا آباد جھیل کے پشتوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بالائی ہنزہ میں زیر زمین دھماکوں اور جھٹکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔