اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

انتظامیہ حکومتی رٹ قائم نہیں کر سکتی تو عہدوں پر رہنے کا حق نہیں،پشاور ہائیکورٹ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ انتظامیہ حکومتی رٹ قائم نہیں کر سکتی تو ان کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے آئے روز احتجاج اور شہر کی مین شاہراؤں پر جلسے جلوسوں کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین نے ریمارکس دئیے کہ

اگر انتظامیہ حکومتی رٹ قائم نہیں کر سکتی تو ان کو عہدوں پر براجماں رہنے کا کوئی حق نہیں، یہاں صوبے کا سب سے بڑا ہسپتال، ہائی کورٹ اور اسمبلی واقع ہے، یہاں احتجاج کے باعث لوگوں کو مسائل ہوتے ہیں، مظاہرین کیسے جناح پارک سے اسمبلی چوک پہنچے؟ یہ انتظامیہ کی ناکامی ہے۔اس موقع پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دئیے کہ قانون تمام شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن جہاں پر دوسرے کے حقوق متاثر ہوتے ہیں وہاں ان کا یہ حق ختم ہو جاتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس روح الامین نے ریمارکس دئیے کہ جو اپنا حق مانگتا ہے تو پھر وزیر اعلی ہاؤس یا گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں، عام شہریوں کو تکلیف نہ دیں۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل بٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسمبلی چوک میں احتجاج کے باعث پورے شہر میں ٹریفک جام ہو جاتا ہے، کل بھی اساتذہ احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا برا حال تھا، حکومت قانون سازی کر رہی ہے اس کیلئے کمیٹی بھی بنائی ہے، اسمبلی چوک میں کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے، جو احتجاج کرنا چاہتا ہے وہ جناح پارک میں احتجاج رکارڈ کر سکتے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ قانون سازی کر رہے ہیں جو بھی گروپ خلاف وزری کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔جسٹس روح الامین نے کہا کہ ایسی کیسز عدالت نہیں آنا چاہیے تاہم جب حکومت کچھ نہیں کرتی تو لوگ عدالت آجاتے ہیں۔

درخواست گزار وکیل علی گوہر درانی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسمبلی چوک میں احتجاج کے باعث پورے شہر میں ٹریفک کا برا حال ہوتا ہے، کل بھی احتجاج کے باعث خیبر روڈ کئی گھنٹے بلاک رہا، 5 منٹ کا سفر کئی گھنٹوں میں طے کرنا پڑا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور سی سی پی او کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…