لاہور(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائی جائے ۔ ہفتہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس سپلائی کے حوالے منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم نے گھریلو صارفین کو خصوصاً ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی کی ہدایت کی۔ مزید براں وزیراعظم نے ٹیکسٹائل ملز کو گیس سپلائی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تاکہ ٹیکسٹائل ملز کو بروقت گیس فراہم کر کے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔ اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔