پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جنرل اسمبلی میں پاکستان کیلئے عالمی تعاون و امداد کی قرارداد منظور

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔قرارداد میں پاکستان میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر گہرے رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ جنرل اسمبلی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی تعاون اور امداد کی اپیل میں اضافہ کر دیا جبکہ آئندہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر توجہ دینے اور اقدامات کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے 160 ممبر ممالک نے پاکستان کی قرارداد کو کو اسپانسر کیا،اس سیظاہرہوتا ہیکہ ان کی ہمدردی اورسپورٹ پاکستان کیساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کے روٹ میپ میں پہلا پہلو سیلاب اپیل کا رسپانس ہے،سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل 5 گنا بڑھ گئی ہے جبکہ 816 ملین ڈالرکی امداد اپیل جینیوا میں لانچ کی گئی ہے، اس کے بعد بحالی کا پلان بھی بن گیا ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ پلان 14 اکتوبر کو واشنگٹن میں ورلڈبینک کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…