جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے امریکی صدر جوبائیڈن

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد پہلی مرتبہ دنیا کو ایٹمی جنگ کا خطرہ درپیش ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں 1962 میں کینیڈی اور کیوبن میزائل بحران کے بعد سے نیوکلیئر آرماگیڈن

کے امکانات کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن اب روسی صدر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے رہے ہیں جس سے خدشہ ہے کہ دنیا میں دوبارہ ایٹمی جنگ شروع ہوجائے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے پارٹی کے ارکان سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی پر تبصرہ کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے اور روس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ولادیمیر پوٹن دنیا کو ایک خطرناک موڑ پر لے آئے ہیں۔صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ صدر پوٹن کی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس جارحیت سے روکنے کے لیے وہ روس کی یوکرین میں حکمت عملی معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے یہ بیان روسی صدر کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں صدر پوٹن نے یوکرین جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔خیال رہے کہ 1962 میں دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تھی جب کیوبن میزائل بحران سامنے آیا تھا اور یہ سرد جنگ کے خطرناک ادوار میں سے تھا۔ اس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے کیوبا میں سوویت میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…