پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ، فارن فنڈنگ کیس میں مزید حقائق سامنے آگئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی تحقیقات میں مزید حقائق سامنے آگئے جس کے مطابق الیکشن 2013 میں ووٹن کرکٹ کلب سے آئی فنڈنگ پی ٹی آئی الیکشن مہم میں استعمال ہوئی، تحریک انصاف نے یہ رقم الیکشن کمیشن

میں ظاہر نہیں کی اور خفیہ رکھی۔نجی ٹی وی کے مطابق ووٹن کرکٹ کلب سے پی ٹی آئی الیکشن مہم کیلئے فنڈز بھی موصول ہوئے، ووٹن کلب سے 1.2ملین ڈالرز فنڈز انصاف ٹرسٹ اور طارق شفیع کے اکائونٹ میں آئے۔ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق ووٹن کرکٹ کلب سے انصاف ٹرسٹ کے لاہور ڈالر اکائونٹ میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالرز آئے، انصاف ٹرسٹ کا یہ ڈالر اکائونٹ صرف ایک ٹرانزیکشن کے لیے کھولا گیا، انصاف ٹرسٹ کے لوکل بینک اکائونٹ سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے 8 مئی 2013 کو ادا ہوئے۔دستاویز کے مطابق انصاف ٹرسٹ کے اکائونٹ ہولڈرز میں طارق شفیع، عاشق حسین قریشی، حامد زمان، منظور چوہدری اور مبشر احمد شامل ہیں۔ تحقیقات کے مطابق 2013 کے عام انتخابات سے پہلے 5 لاکھ 75 ہزار ڈالرز طارق شفیع کے اکائونٹ میں آئے، ووٹن کلب سے طارق شفیع کے اکائونٹ سے ایک چیک پی ٹی آئی اکائونٹ میں گیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…