جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایک بندے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، پرویز الٰہی کا وزیر داخلہ پنجاب کے بیان پر رد عمل

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)وزہر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران جانب دار رہنے کے بیان پر ردم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بندے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ میں

غیر جانبدار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہیں تو پنجاب حکومت اس سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے گی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک صحافی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے پوچھا کہ آپ کے وزیر داخلہ نے بیان دیا ہے کہ پنجاب حکومت لانگ مارچ میں سہولت کاری نہیں کرے گی تو یہ عجیب سی بات نہیں کہ آپ کا لیڈر لانگ مارچ کر رہا ہے اور آپ سہولتیں نہ دیں؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایسی باتوں پر آپ بھی غور نہ کیا کریں کیونکہ ایک بندے کا ذہنی توازن نہیں ٹھیک۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر ہماری ایک بہت اعلیٰ ٹیم کام کر رہی ہے، آپ دیکھیں گے کہ ملزمان کو سزا ہوگی بلکہ رانا ثنا اللہ کو تو لازمی سزا ہوگی جس طرح سے اس نے گولیاں چلائیں اور اس کا اسمبلی فلور پر اعترافی بیان موجود ہے جو عدالت کو ثبوت کے طور پر دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس معاملے پر وقت آنے پر جو بھی عمران خان کہیں گے وہی ہوگا، ارد گرد دیکھیں کہ حکومتیں کس کی ہیں، پنجاب عمران خان کا اپنا ہے، خیبر پختونخوا ہے تو وہاں عمران خان کی حکومت ہے، آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہے ، گلگت بلتستان ہے

تو وہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ہے تو لانگ مارچ کے دوران وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو تو کھڑے ہونے کی جگہ تک نہیں ملے گی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب کے دوران شہباز شریف نے پنجاب کو ایک پیسہ نہیں دیا، جس صوبے نے انہیں دو مرتبہ وزیراعلیٰ بنایا، انہیں وزیراعظم بنوایا، انہوں نے اس کا کوئی خیال نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…