جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

آڈیو لیکس ،ڈیوائس کے رکھے جانے کے زیادہ امکانات ہیں، ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے آڈیو لیکس معاملے پر کہاہے کہ ڈیوائس کے رکھے جانے کے زیادہ امکانات ہیں، ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی ہے ، جن لوگوں پر شبہ ہے ان کی نگرانی کی جارہی ہے ، جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے ،ابھی تک اسلام آباد میں کوئی راستہ بند نہیں کیا ، صدر کے رویہ کے خلاف

بطور احتجاج کوئی آیا نہیں اور کوئی آکر چلا گیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دور ان صدر مملکت عارف علوی کے خطاب کے دور ان بائیکاٹ کے حوالے سے سوال پر وزیر داخلہ نے کہاکہ احتجاج کی کئی وجوہات ہیں ان میں ایک وجہ صدر مملکت کا وہ غیر آئینی رویہ ہے جو انہوں نے ایک ریاست سربراہ ہوتے ہوئے اپنانے کے بجائے پی ٹی آئی کے ایک ورکر جیسا رویہ اپنایا ، صدر مملکت کو چاہیے تھا جب ریاست کے سب سے بڑے عہدے پر بیٹھے ہیں ان کو اپنا رویہ اس کے مطابق رکھنا چاہیے جو انہوںنے اپنا یا جس کی وجہ ہمیں احتجاج کر نا پڑا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے اجلاس میں نہ آنے پر سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ صدر مملکت کے رویہ پر بطور احتجاج کوئی آیا نہیں اور کوئی آکر چلا گیا ہے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مجھے نہیں معلوم صدر مملکت نے فی البدیہ تقریر کی ہے یا گور نمنٹ کی طرف سے دی گئی ہے لیکن رولز یہی کہتے ہیں صدر مملکت وہی تقریر کرتے ہیں جو گور نمنٹ سے منظور ہوتی ہے ۔ تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ ابھی تک راستے بند نہیں کئے گئے ، کنٹینرز کا انتظام ضرور کیا گیا ہے اگر کوئی راستہ بند ہے تو بتایا جائے اسے فوراً کھلواتے ہیں ۔وزیر اعظم ہائوس میں آڈیو لیکس کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ معاملے کی انکوائری بھی ہورہی ہے اور کمیٹی کی میٹنگز بھی ہورہی ہیں

اور اس کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر چکے ہیں تفصیلی رپورٹ میں بہت سارے پہلو ہیں جو پیش کر نا باقی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آڈیو لیکس کے پیچھے کوئی لمبے چوڑے عناصر نہیں ہیں ، ڈیوائس کے وہاں پر رکھے جانے کے زیادہ امکانات ہیں اور اس بارے میں کوئی ملازم بھی ہوسکتا ہے ، جن لوگوں پر شبہ ہے ان کی نگرانی کی جارہی ہے ، جلد صحیح نتیجے پر پہنچیں گے ۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…