اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

لانگ مارچ ہوا تو رانا ثناء اللہ کو کھڑے ہونے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، پرویز الٰہی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ کے وقت جو کہیں گے اس پر عمل کریں گے۔ رانا ثناء اللہ اپنے اردگرد دیکھ لیں کہ کس کی حکومتیں ہیں۔ پنجاب عمران خان کا اپنا ہے۔ خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی عمران خان کا اپنا ہے۔

لانگ مارچ ہوا تو رانا ثناء اللہ کو کھڑے ہونے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف سے ملنے کا کوئی شوق ہے نہ ہی ان سے ملنا چاہتا ہوں۔ کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیئے، مجھے ان کے گھر کے ایک ایک شخص کا علم ہے۔ ان لوگوں نے ہمارے ملک کا برا حال کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کے دوران شہباز شریف نے پنجاب کے ساتھ بالکل اچھا سلوک نہیں کیا۔افسوس ہوتا ہے کہ پنجاب نے شریف خاندان کو دو تین دفعہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنایا لیکن ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انہو ںنے ایک پیسہ تک نہیں دیا۔ عمران خان نے اپنے ویژن اور سوچ کے ذریعے سیلاب متاثرین کیلئے بھرپور عطیات جمع کئے۔عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے کامیاب ٹیلی تھون ہوئی جس میں میں بھی شامل تھا۔ہم نے ٹیلی تھون کے ذریعے اڑھائی ارب روپے جمع کئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے معصوم خواتین اور بچوں پر گولیاں چلائیں۔ رانا ثناء اللہ کا اعترافی بیان اسمبلی میں موجود ہے جو ہم بطور ثبوت عدالت کو دینے جا رہے ہیں۔ وہاں پر اس نے یہی کہا تھا کہ ریاست کے اندر ریاست بن رہی تھی، ہم نے اور بھی کرنا تھا۔رانا ثناء اللہ سمجھتے تھے کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے مایہ ناز وکلاء، سیکرٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں انہیں سزائیں ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…