جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

جنید جمشید، رابی پیرزادہ، حمزہ علی عباسی اور نور بخاری کے بعدایک اور گلوکار نے دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑ دی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی، آن لائن)جنید جمشید، رابی پیرزادہ، حمزہ علی عباسی اور نور بخاری کے بعد گلوکار عبداللہ گل نے بھی دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔عبداللہ قریشی نے میوزک انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان انسٹاگرام پرکیا۔اپنی پوسٹ میں عبداللہ قریشی نے لکھا کہ میں نے میوزک انڈسٹری سے وقفہ لیا تھا،

میں نے خود کو تلاش کرنے اور یہ سوچنے کے لیے وقفہ لیا کہ میں کون تھا، کہاں سے آیا تھا اور کیا بننا چاہتا تھا۔عبداللہ قریشی نے کہا کہ میں میوزک انڈسٹری چھوڑ رہا ہو اور یہ فیصلہ صرف اور صرف مذہبی وجوہات کے باعث کیا ہے۔معروف گلوکار عبداللہ قریشی نے مذہب اسلام کی خاطر موسیقی کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مستقبل میں کسی طرح کے میوزک کنسرٹ اور اشتہارات نہ کرنے کی تصدیق کردی۔عبداللہ قریشی نے انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ وہ خالصتا مذہب اسلام اور خدا کی رضامندی کی خاطر موسیقی سے الگ ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں بہت سارے لوگوں نے پیغامات بھیج کر ان سے معلوم کیا کہ وہ کہاں ہیں؟ اور وہ پوچھنے والوں کے مشکور ہیں کہ انہیں گلوکار کی فکر رہی۔ گلوکار نے لکھا کہ وہ اس وقت بکھرے ہوئے ہیں، وہ خود کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں، وہ سمجھنا چاہ رہے ہیں کہ وہ کیا تھے، کیا ہیں اور انہیں کیا ہونا چاہیے۔عبداللہ قریشی نے بتایا کہ انہوں نے مذہبی معاملات کی وجہ سے موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ میوزک انڈسٹری کا حصہ نہیں ہوں گے، نہ ہی وہ میوزک کنسرٹس میں شرکت کریں گے، نہ ہی گانے ریلیز کریں گے اور نہ ہی وہ اشتہارات میں کام کریں گے۔انہوں نے لوگوں سے التجا کی کہ وہ ان سے میوزک کنسرٹس میں شرکت کے لیے رابطہ نہ کریں اور نہ ہی اشتہارات میں کام کرنے کے لیے انہیں دعوت دی جائے۔

عبداللہ قریشی نے واضح کیا کہ البتہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ کام کرتے رہیں گے اور سوشل میڈیا پر منصوبے بھی کرتے رہیں گے جب کہ وہ ایسے پروگرامات کا بھی حصہ رہیں گے جن کی مذہب میں کوئی ممانعت نہیں ہے اور جو انہیں قابل قبول ہوں گے۔انہوں نے مزید واضح نہیں کیا کہ وہ میوزک کو خیرباد کہنے کے بعد اب کس طرح کے منصوبوں میں کام کریں گے،

تاہم امکان ہے کہ وہ نعت خوانی اور مذہبی پروگرامات کرتے دکھائی دیں گے۔عبداللہ قریشی سے قبل بھی متعدد گلوکاروں اور اداکاروں نے مذہب کی خاطر شوبز، میوزک اور فیشن انڈسٹری کو خیرباد کہا تھا اور ایسی متعدد شخصیات بعد ازاں مذہبی پروگرامات اور منصوبوں میں مصروف دکھائی دیں۔عبداللہ قریشی کے ہاں مارچ 2021 میں بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی تھی اور گزشتہ برس ہی ان پر ایک خاتون نے ہراسانی اور بدتمیزی کے الزامات لگائے تھے، جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…