لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انسانی سمگلروں کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ،بیرون ملک سے بے دخل ہو کر آنے والوں سے ائیر پورٹ پر ہی تحقیقات کی جائیں گی ۔بتایاگیا ہے کہ ایف آئی اے کئی ٹیم بیرون ملک سے بے دخل کیے گئے مسافروں کی ایئرپورٹ پر ہی تحقیقات کرے گی، بے دخل ہونے والوں کی سفری دستاویزات اور نادرا سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔سنگین نوعیت کے الزامات میں ملوث ملزمان کو سیل منتقل کر دیا جائے گا جہاں پر ان سے مزید تحقیقات کی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد انسانی سمگلروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنا ہے ۔