عمران خان کا اپنی 70 ویں سالگرہ پر دلچسپ تبصرہ

5  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی)ایک تقریب میں سابق وزیراعظم عمران خان کو کارکنوں ہیپی برتھ ڈے کہا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ جب انسان 70 سال کا ہو جاتاہے تو اس کو لوگ برتھ ڈے یاد نہیں کرایا کرتے۔ جس پر تقریب میں قہقہے بکھر گئے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی70ویں سالگرہ 5اکتوبر کو منائی گئی۔

ملک بھر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کارکنان سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا کیک کاٹے گئے اور عمران خان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ عمران خان پانچ اکتوبر1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں شوکت خانم میموریل اسپتال بنانا بھی ان کا کارنامہ ہے۔عمران خان نے 25 اپریل 1996کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔17اگست2018ء کو عمران خان ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے جبکہ10 اپریل2022ء کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس کی کامیابی کے بعد عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدہ ہو گئے ان کی سیاسی جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر عمران خان کی تصاویر کے ساتھ ان کے کرکٹ کیرئیر کے اعداد و شمار شیئر کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے 88 ٹیسٹ میچز میں 3807 رنز اور 362 وکٹیں حاصل کیں،175 ایک روز میچز میں 3709 رنز اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔پی سی بی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق عمران خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں اور ان کا بہترین فیگر ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹیں ہے جو کسی بھی پاکستانی بولر کی جانب سے سب سے بہترین فیگر ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان عمران خان کو میچ وننگ آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مباکباد پیش کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…