جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ کون ہے؟

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، اداکارہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ دس برسوں کے دوران سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بالی ووڈ اسٹار بن گئی ہیں۔ اس فہرست میں انہوں نے شاہ رخ خان، سلمان خان، پربھاس اور رجنی کانت جیسے بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔رپورٹ میں جنوری 2014 سے اپریل 2024 تک کی ہفتہ وار رینکنگ کا تجزیہ کیا گیا، جو دنیا بھر سے آنے والے 25 کروڑ ماہانہ صارفین کے حقیقی پیج ویوز پر مبنی تھا۔

نتائج کے مطابق دیپیکا پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شاہ رخ خان دوسرے نمبر پر رہے۔ٹاپ پانچ شخصیات میں ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں، اور پانچویں نمبر پر مرحوم اداکار عرفان خان موجود ہیں۔ اس کے علاوہ عامر خان چھٹے، سلمان خان آٹھویں، ریتھک روشن نویں اور اکشے کمار دسویں مقام پر رہے۔ علاقائی سنیما سے تعلق رکھنے والے پربھاس اور دھنوش نے بالترتیب 29 ویں اور 30 ویں پوزیشن حاصل کی۔اپنے ردعمل میں دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں اکثر بتایا جاتا تھا کہ ایک خاتون کو کامیاب ہونے کے لیے کس طرح آگے بڑھنا چاہیے، مگر وہ شروع دن سے سوال کرنے، روایت توڑنے اور مشکل راستے اپنانے سے نہیں گھبراتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میری فیملی، مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا، اسی اعتماد نے مجھے ایسے فیصلے لینے کی ہمت دی جنہوں نے آنے والی نسلوں کے لیے راہیں آسان کیں۔ آئی ایم ڈی بی کی یہ رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ کامیابی کی بنیاد ایمانداری، محنت اور استقامت ہے۔‘‘آئی ایم ڈی بی پر سب سے زیادہ مقبول فلموں کی فہرست میں بھی دیپیکا نے نمایاں مقام بنایا ہے۔ وہ دس فلموں کے ساتھ سب سے آگے نظر آتی ہیں، اگرچہ مجموعی رینکنگ میں وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب شاہ رخ خان بیس فلموں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…