بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف اداکار سوا ارب روپے کی منشیات اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

datetime 1  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت (نیوز ڈیسک) بالی وڈ فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں کام کرنے والے اداکار وشال برہما کو منشیات اسمگلنگ کی کوشش کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ اداکار چنئی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے جہاں ان کے بیگ سے میتھاکولون نامی ممنوعہ نشہ آور دوا برآمد ہوئی۔ ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت تقریباً 40 کروڑ بھارتی روپے (یعنی ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وشال برہما سنگاپور سے ایئر انڈیا کی پرواز AI-347 کے ذریعے بھارت پہنچے تھے۔ ایئرپورٹ پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) اہلکاروں نے تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اداکار کو نائیجیریا کے ایک منشیات فروش گروہ نے بھاری رقم کے عوض بیگ اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور بین الاقوامی نیٹ ورک تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل گزشتہ ماہ اداکاراؤں رگینی دوویدی اور سنجنا گالرانی کو بھی منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں کا تعلق کناڈا فلم انڈسٹری سے ہے اور پولیس نے ان کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں حراست میں لیا تھا۔

اسی طرح مارچ میں اداکارہ رانیا راؤ کو بھی بنگلور ایئرپورٹ پر 14 کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ دبئی سے واپس آرہی تھیں اور سونا اپنے جسم کے مختلف حصوں میں چھپا رکھا تھا۔ برآمد ہونے والے سونے کی مالیت تقریباً 12 کروڑ بھارتی روپے (38 کروڑ پاکستانی روپے) تھی۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ وہ بھی ایک بین الاقوامی اسمگلنگ گروہ سے وابستہ تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…