جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

’’بلیک میل کرکے شادی کی‘‘، فیروز خان کا دوسری بیوی پر الزام

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکار فیروز خان اپنی ذاتی زندگی کے باعث ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے خلاف سوشل میڈیا پر کچھ متنازع الزامات عائد کیے، جس کے بعد وہ تنقید کی زد میں ہیں۔گزشتہ رات فیروز خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری سامنے آئی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس رشتے میں دباؤ اور بلیک میلنگ کے ذریعے لایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ اور بہن کے ساتھ ناانصافی ہوئی، جس کے بعد وہ یہ رشتہ ختم سمجھتے ہیں۔

اسٹوری میں یہ بھی لکھا گیا کہ انہیں اپنی والدہ اور بچوں کے ساتھ تعلق رکھنے سے روکا جا رہا ہے، ورنہ ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر زینب کو ٹیگ کرتے ہوئے فیروز خان نے لکھا: “گھر واپس نہ آنا، شکریہ”۔یاد رہے کہ فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے شادی کی تھی۔ اس سے قبل وہ علیزہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھے تھے جو چار سال بعد 2022 میں طلاق پر ختم ہوا۔اپنے پیغام میں فیروز خان نے مزید کہا کہ وہ یہ سب کچھ اس لیے عوام کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں تاکہ انہیں بھی سپورٹ مل سکے، اور وہ جانتے ہیں کہ ان کے مداح ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ رواں برس مارچ میں انہی فیروز خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی دوسری بیوی کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کیے تھے۔ اس وقت ان کا کہنا تھا کہ: “زینب ایک نہایت حسین اور بہترین ساتھی ہیں، میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ایسا خوبصورت رشتہ دیا ہے جو ہر حال میں میرا ساتھ دیتی ہیں۔”البتہ تازہ تنازع کے بعد فیروز خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اور اسٹوری بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے وضاحت دی کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…