ایبٹ آباد (این این آئی)ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں ملزم نے فائرنگ کر کے 3 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا ہے۔مقامی پولیس نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں حویلیاں کے مقام پر ملزم ادریس نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھانجیوں کو موت کے گھاٹ اْتار دیا ہے، ملزم چاروں افراد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ ملزم ادریس نے سگے رشتہ داروں کو کیوں قتل کیا، فوری طور پر معلومات سامنے نہیں آسکیں تاہم معاملے کی تفتیش شروع کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔