بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میںتیز آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان الرٹ جاری

datetime 1  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 2 سے 7 اکتوبر تک تیز آندھی اور بارش کی پیش گوئی کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 3 سے 6 اکتوبر تک بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے، اسی طرح خیبرپختونخوا میں 2 سے 7 اکتوبر تک بارشیں جبکہ بعض مقامات پر تیز آندھی و ژالہ باری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2 اور 3 اکتوبر کو بارش کا امکان ہے ،4 سے 7 اکتوبر تک کشمیر میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں آج رات سے 3 اکتوبر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے،اسی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 4 سے 6 اکتوبر تک بارش و طوفانی ہوا کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق بالائی پہاڑوں پر برفباری سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…