دھیر کوٹ (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح جتھے نے پولیس پر اچانک فائرنگ کی۔ شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل (ساکن باغ) جبکہ کانسٹیبل طاہر رفیع (ساکن مظفرآباد) شامل ہیں۔
شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جائیں۔ حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح بلوائیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ذمہ داران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی گروہ کو اسلحہ اٹھا کر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایسے اقدامات کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔