اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پڑھائی سے تنگ بچے کی والدہ کوشکایت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ روز کی پڑھائی سے اکتا کر رونے لگا اور فریاد کرتے ہوئے والدہ سے بولا کہ ’’ زندگی بھر پڑھائی کرتے کرتے بڈھا ہو جاے گا جس پر اس کی والدہ نے پوچھا پڑھائی کرنے سے کیوں بڈھا ہو جائے گا؟۔ اس پر بچے نےروتے ہوئے معصومیت سے جواب دیا کہا کہ ’زندگی بھر پڑھائی کروں گا تو بڈھا ہو جاؤں گا‘اور یہ جملہ وہ بار بار دھراتا رہا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بچے کی ویڈیو پر صارفین اس پسندیدگی کیساتھ ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں ۔