جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بابراعظم نے ٹی 20 میں تیز ترین 3 ہزار رنز کا ریکارڈ برابر کردیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اوپنر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں تیز ترین 3 ہزار رنز کا ریکارڈ برابر کردیا۔تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے لاہور میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چھٹے ٹی 20 میچ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا۔بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی طرح اپنے کیریئر کے81 ویں ٹی 20 میچ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنائے۔

انہوں نے 52 رنز بناتے ہی یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 3 ہزار رنز کرنے والے پانچویں بیٹر ہیں، ان سے قبل ویرات کوہلی، روہیت شرما، مارٹن گپٹل اور پال اسٹرلنگ بھی 3 ہزار ٹی 20 رنز کرچکے ہیں۔قومی کپتان پاکستان کے واحد بیٹر ہیں، جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنائے ہیں، انہوں نے 6 سال 24 دن میں جبکہ ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل 10 سال 275 دن میں عبور کیا تھا۔مارٹن گپٹل نے 12 سال، روہت شرما نے 14 سال اور پال اسٹرلنگ نے ڈیبیو کے 13 سال بعد یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔دوسری جانبچھٹے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی جیت کے مرکزی کردار فل سالٹ نے کہا ہے کہ وکٹ اتنی سیدھی نہیں تھی، انگلینڈ کی جیت کا پلیٹ فارم ٹیم کے بولرز نے سیٹ کیا تھا۔ ایک انٹرویومیں26 سالہ انگلش کرکٹر نے کہا کہ ان کے خیال میں چھٹے ٹی ٹوئنٹی کی وکٹ اتنی ہی اچھی تھی جتنی انہیں سیریز کے دیگر میچز میں ملی۔سالٹ نے بتایا کہ وہ بولرز کو کریڈیٹ دیں گے۔

انگلینڈ کے بولرز نے زبردست کھیلا اور ٹیم کی جیت کیلئے پلیٹ فارم سیٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے آخر میں اچھا کھیلا ورنہ ہماری کوشش تھی کہ دس پندرہ رنز کم میں محدود کرسکتے تھے۔ایک سوال کے جواب میں سالٹ نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے میں بڑے گیمز میں اسکور کرنا پسند کرتا ہوں، یہ بڑا گیم تھا، دو دن بعد ایک اور بڑا گیم ہے اور جب بطور ٹیم آپ بڑے گیم کیلئے جاتے ہیں تو آپ کو ایک کھلاڑی درکار ہوتا ہے جو ذمہ داری لے۔

آج وہ کھلاڑی میں تھا اور یہی ہماری ٹیم کی اپروچ ہے، پہلے سے لے کر گیارہویں پوزیشن تک، جس کو موقع ملے وہ گیم فنش کرکے آئے۔انہوں نے کہا کہ سیریز تین ۔ تین سے برابر ہونے کے بعد آخری میچ کافی دلچسپ ہوگیا ہے، امید ہے آخری میچ میں بھی دلچسپ کراڈ ہوگا۔واضح رہے کہ میچ میں فل سالٹ نے 41 گیندوں پر 88 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…