پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وہ ملک جہاں فوجی افسران نے اپنے ہی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کر دیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برکینا فاسو ( آن لائن )افریقی ملک برکینا فاسو میں فوجی افسران نے اپنے ہی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے ایک فوجی افسر نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ملٹری

لیڈر لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری دمیبا کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔فوجی افسر نے لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری دمیبا کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ شدت پسندی کی روک تھام کے لیے اہلیت نہ ہونا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرحدیں بند کر دی گئی ہیں اور سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ سرکاری ٹی وی پر آنے والے فوجی افسران کا کہنا تھا کہ ابتر صورتحال کے پیش نظر کئی بار لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری دمیبا سے سکیورٹی صورتحال پر فوکس کرنے کا کہا گیا لیکن ان کے اقدامات سے ہمیں واضح ہو گیا کہ وہ ہمیں اس معاملے سے دور لیکر جا رہے ہیں جو ہم نے طے کیے تھے جس کی وجہ سے ہم نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔معطل کیے جانے والے لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری دمیبا کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری دمیبا نے رواں برس جنوری میں شدت پسندی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کر کے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔تاہم پال ہنری دمیبا کی انتظامیہ بھی شدت پسندی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی اور چند روز قبل بھی ایک کانوائے پر ہونے والے حملے میں 11 فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…