جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

لاہور: بیوہ سے مبینہ تعلقات، لڑکے نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، ایک جاں بحق

datetime 18  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے سبزہ زار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کے مبینہ دوست نے اس کے بچوں کو نشہ آور گولیاں دے دیں۔ واقعے کے نتیجے میں 11 سالہ ایان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دو بہن بھائیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ریحان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ اس نے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلائیں۔ ملزم کے قبضے سے مزید گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر نے بتایا کہ دو روز قبل بچوں کی والدہ کام پر گئی تھیں، اسی دوران ریحان گھر میں داخل ہوا اور تینوں بچوں کو زیادہ مقدار میں گولیاں کھلا دیں۔ متاثرہ بچوں کو ماموں اور نانی نے اسپتال منتقل کیا، مگر ایان جانبر نہ ہو سکا۔پولیس کے مطابق بچوں کے والد آٹھ سال قبل وفات پا چکے تھے، جبکہ ملزم ریحان کا بچوں کی والدہ سے ڈھائی سال سے مبینہ تعلق تھا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…