اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں پولیس اہلکار کو رقم دے کر اسے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو دیکھنے کا موقع ملا۔نوجوان کے مطابق وہ 26 نومبر کے کیس میں اڈیالہ جیل منتقل ہوا تھا جہاں اس کی پولیس اہلکاروں سے گفتگو ہوئی۔
دورانِ بات چیت جب اس نے عمران خان کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تو ایک اہلکار نے بتایا کہ اس کے عوض 20 ہزار روپے دینے ہوں گے۔ویڈیو میں نوجوان نے کہا کہ چونکہ اس کے پاس 10 ہزار کی پرچی موجود تھی، اس نے وہ رقم پولیس اہلکار کو تھما دی۔ اہلکار نے اسے علاج کے بہانے جیل اسپتال لے جا کر دور سے وہ کمرہ دکھایا جہاں عمران خان موجود تھے۔اس کے مطابق اس وقت عمران خان جائے نماز پر بیٹھے قرآن کریم کی تلاوت کر رہے تھے۔
اس ویڈیو کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ کب کی ہے اور کیا واقعی یہ نوجوان حقیقت بیان کر رہا ہے۔
وہ لڑکا جس نے پولیس والے کو اڈیالہ جیل میں دس ہزار روپے دیا مرشد عمران خان کو دیکھنے
خان کو دور سے دیکھا قران مجید پڑھ رہا تھا
پوری بات سنیں 🩵
واللہ واللہ ☺️🥲 pic.twitter.com/Lv79JUDcKJ
— Rashid Mehmood Bangash (@RashidMkhan79) August 17, 2025