پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

51 سالہ ملائیکہ اروڑا نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا نے 51سال کی عمر میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ملائیکہ سے ایک انٹرویو کے دوران ان کی زندگی سے متعلق کئی سوالات کئے گئے تاہم انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ان کی شادی اداکار ارباز خان سے ہوئی تب ان کی عمر کم تھی۔انہوں نے تمام لڑکیوں کو شادی میں جلد بازی نہ کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی میں اتنی جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں، زندگی کے سفر کو سمجھ لینے کے بعد فیصلہ لیا جائے تو وہ زیادہ بہتر رہتا ہے۔

ملائیکہ سے سوال کیاگیاکہ کیا وہ اب دوسری شادی کرنا پسند کریں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں محبت پر یقین رکھتی ہوں اور میں نے دوسری شادی سے متعلق کبھی”نہ”نہیں کہا۔ملائیکہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی دوسری شادی سے متعلق خبریں تیزی سے پھیلنے لگی۔یاد رہے کہ ادکارہ و ماڈل ملائیکہ اور اداکار ارباز خان کی شادی 1998میں ہوئی تھی اور 18 سال ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ ارباز خان سے طلاق کے بعد 2018میں ملائیکہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہیں تاہم بعد ازاں 2023میں دونوں نے علیحدگی اختیار کی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…