اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گرفتار خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گرد گروہ کا سہولت کار یونیورسٹی استاد گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 11 اگست کو کوئٹہ میں ایک خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر بلوچستان کی یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو پکڑا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے نکلا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار لیکچرار نے 2024ء میں ریلوے سٹیشن پر حملے میں مدد کرنے اور درجنوں دہشت گردوں کو تربیت دینے کا اعتراف کیا ہے۔