جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

جو کرتی آئی ہوں ،کرتی رہوں گی ماہرہ خان کا لباس پر تنقید کرنیوالی خاتون کو کرارا جواب

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاکستان شوبز کی سْپر اسٹار ماہرہ خان نے لباس پر تنقید کرنے والے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ماہرہ خان کو ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے ہم ایوارڈ شو میں پہنے گئے لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جس پر ماہرہ خان نے وائرل ویڈیو پر تنقید کرنے والی ناقد خاتون کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ جو کرتی آئی ہیں، وہ کرتی رہیں گی‘۔

رافعہ زکریا نامی ٹوئٹر صارف نے ماہرہ خان کی ہم ایوارڈز کی ایک وائرل ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ تھا کہ اب اداکارہ ویڈیو میں پہنے ہوئے چاروں جوڑے سیلاب متاثرین کو عطیہ کردیں گی ۔ناقد خاتون نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستانی اداکار ٹورنٹو میں ہم ایوارڈز شو کے نام پر چھوٹے سے علاقے میں سجائے گئے ریڈ کارپٹ پر مشہور شخصیات ہونے کا ڈراما رچا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایوارڈز شوز میں ہم ٹی وی کو ہی فائدہ ہوتا ہے ۔ ماہرہ خان نے مذکورہ خاتون کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں جواب دیا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کچھ بھی کرلیں مگر کوئی بھی شخص ان سے خوش نہیں ہو گا اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’وہ متاثرین کی مدد کرنے سمیت دیگر فلاحی کاموں میں اپنے حصے کا کام کرتی رہی ہیں اور کرتی رہیں گی ۔ ماہرہ نے کہا جکہ ہاں وہ انہیں دکھانے کے لیے فلاحی کام کرتے وقت کچھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں خوش کر سکتی ہیں مگر پھر بھی لوگ ان سے خوش نہیں ہوں گے اور کہیں گے کہ شوبز شخصیات فلاحی کام کرتے وقت بھی دکھاوا کرتی ہیں ۔

انہوں نے کہا اگر وہ فلاحی کام کرتے وقت ویڈیوز بناتی ہیں تو انہیں طعنے دیے جائیں گے کہ صدقہ کرتے وقت بھی دکھاوا کر رہی ہیں، اس لیے جو ان پر تنقید کر رہے ہیں، وہ اپنا کام جاری رکھیں اور اداکارہ اپنا کام جاری رکھیں گی ۔ فلم کی کہانی میں ٹرانسجینڈرز کی زندگی کے واقعات کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان، ثانیہ سعید، ثروت گیلانی۔ سْہیل سمیر اور سلمان پیر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…