جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا نوجوان سابق آئی جی کا بیٹا نکلا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں سر عام گاڑی پرفائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کرنے والا نوجوان سابق آئی جی کا بیٹا نکلا۔24 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 24 ستمبر کی شب ڈیفنس اے میں سبز نمبر پلیٹ

والی گاڑی کئی گاڑیوں کو اوورٹیک کرتی ہوئی کالے رنگ کی جیپ کے آگے رک جاتی ہے۔سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی سے ایک نوجوان نکل کر اندھا دھند فائرنگ کرنے لگتا ہے، گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو جاتا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا نوجوان واپس اپنی گاڑی کی طرف پلٹتا ہے اور گاڑی لے کر بھاگ جاتا ہے۔زخمی نوجوان حشام علی کے مطابق ملزم نے گاڑی کے آگے گاڑی کھڑی کرنے سے روکنے پر فائرنگ کی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ تھانے میں ملزم کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام قاسم ہے اور وہ سابق آئی جی احسن محبوب کا بیٹا ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب گلبرگ کے علاقہ غالب مارکیٹ کے پارک سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ایدھی ترجمان کے مطابق 35سالہ نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق شناخت اور اصل وقوعہ سے متعلق جانچ کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…