مسٹر پیوٹن آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے جوبائیڈن کی روسی صدر کو پھر وارننگ

1  اکتوبر‬‮  2022

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کی حالیہ تقریر کے بعد انہیں خبردار کیا ہے کہ مسٹر پیوٹن آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے ۔تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے گزشتہ روز یوکرین کے4خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا اوراس موقع پر انہوں نے ان علاقوں کے دفاع کے لیے جوہری

ہتھیاروں کے استعمال کی بھی دھمکی دی۔روسی صدر نے کہاکہ امریکا نے دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کے جن علاقوں سے الحاق کیا گیا وہ اب ہمیشہ روس کا حصہ رہیں گے۔روسی صدر کے بیان پر امریکی صدر نے اپنے رد عمل میں پیوٹن کو ایک لاپرواہ شخص قرار دیا اور کہا کہ پیوٹن ہمیں ڈرا نہیں سکتے، امریکا اور اس کے اتحادی خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔وائٹ ہائوس میں تقریب سے خطاب کے دوران جوبائیڈن نے روسی صدر کو وارننگ دی اور براہ راست پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے انگلی کیمرے کی طرف کی۔جوبائیڈن نے کہاکہ امریکا اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے، مسٹر پیوٹن آپ اسے غلط مت سمجھیں جو میں کہہ رہا ہوں، ایک انچ۔نیٹوکے سیکرٹری جنرل نے روس کے اس الحاق کوانتہائی سنگین قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…