اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی اعزاز سید نے کہا ہے کہ یہ ٹیپس آتی رہیں گی ، اگر عمران خان نے لائن کراس کی تو ان کی ایک ایسی ویڈیو آسکتی ہے جو بڑی قابل اعتراض ہو سکتی ہے ، اور یہ ڈارک ویب کے تھرو ہی آئے گی ۔ اعزاز سید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بتا دیا گیا ہے کہ آپ ذرا خاطر جمع رکھیں ،دھیان کریں ۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک گھر پر عمران خان صاحب جنوری میں گئے تھے اس کی ایک ریکارڈنگ ہوئی ہے ، اس کا عمران خان کو بھی پتہ ہے کہ وہ کس کے گھر پر گئے تھے ، کس کا گھر تھا وہاں پر کیا ہوا تھا ، جب جھگڑا ہو گیا تھا تو عمران خان نے یہ جھگڑا سلجھانے کیلئے کس کو بلایا تھا ۔
اب اگر ریڈ لائن کراس کی تو عمران خان کی قابل اعتراض ویڈیو آئے گی عمران خان کو بتا دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں