اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر پرسن عمران ریاض خان کےیوٹیوب چینل کو ڈیلیٹ کیے جانے کی اطلاعات ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اینکر پرسن عمران ریاض کے چینل کو ہیک کر کے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں تھیں تاہم ابھی یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ عمران ریاض خان کے چینل کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان کے معروف اینکر عمران ریاض خان کا یو ٹیوب چینل مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، اس بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران ریاض نے پیغام جاری کیا اور کہا کہ میرا چینل ہیک کر لیا گیا ہے اور تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئی تھیں