ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا نوٹ جاری کر دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن ) اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری بینک نوٹ جاری کر دیا ۔بینک دولت پاکستان نے پاکستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر75 روپے مالیت کا ایک یادگاری بینک نوٹ جاری کیا ہے۔عوام جمعہ سے یہ یادگاری نوٹ بینکوں سے لے سکیں گے۔ اس یادگار کرنسی نوٹ،

کے ڈیزائن کی نقاب کشائی 14 اگست 2022ء کو اسٹیٹ بینک ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کی گئی تھی۔ یہ یادگار کرنسی نوٹ آج سے عوام کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے دستیاب ہو گا۔ اس یادگاری نوٹ کو ایس بی پی ایکٹ 1956ء کی شق 25 کے تحت لیگل ٹینڈر کی حیثیت حاصل ہے اور اسے پاکستان بھر میں کاروباری لین دین میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیا جانے والا دوسرا یادگاری بینک نوٹ ہے۔ قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے 1997ء میں ملک کی آزادی کے پچاس برس مکمل ہونے پر پہلا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا۔ اس کرنسی نوٹ کے سامنے کے اور پچھلے رخ کے موضو عات اور تصورات کو اسٹیٹ بینک اور مقامی فن کاروں نے تیار کیا ہے۔ اس یادگار کرنسی نوٹ کو پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے قائدین کو خراج تحسین پیش کرنے ، اور موسمی تبدیلی اور ہمارے ماحول پر اس کے اثرات کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لہٰذا، بینک نوٹ کے سامنے کا رخ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ سر محمد اقبال، محترمہ فاطمہ جناح اور سرسید احمد خان کی تصاویر سے مزین ہے۔ اس یادگاری کرنسی نوٹ کا پچھلا رخ ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان پر اس کے اثرات سے ہماری قومی وابستگی کو اجاگر کرتے ہیں،

اور حالیہ شدید بارشوں اور پاکستان کے بڑے حصے پر سیلاب سے ہونے والے غیر معمولی نقصانات کی روشنی میں اس پر ہنگامی توجہ دینا ضروری ہو گیا ہے۔ کرنسی نوٹ کی پشت پر قومی جانور مارخور اور قومی درخت دیودار کی تصاویر بھی ایسی انواع کی معدومی کے خطرات اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔اس ڈیزائن کی ایک معلوماتی ویڈیو کو درج ذیل لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…