جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوازشریف کی انتخابات سے قبل واپسی کا طریقہ کار طے

datetime 29  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد ٗ لاہور (پی پی آئی ٗ این این  آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی واپسی کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نوازشریف کی واپسی سے قبل پیش بندی کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق آمد سے قبل نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کرائی جائیگی۔حفاظتی ضمانت کے عرصے میں نوازشریف باقاعدہ ضمانت کیلئے پیش ہونگے۔

تاہم عدالت کی جانب سے ضمانت دینے یا جیل بھیجنے کا فیصلہ ہو گا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی آمد کا وقت کنفرم نہیں لیکن یہ طے ہے کہ وہ انتخابات سے قبل آئینگے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غیر ملکی تربیت یافتہ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا، عمران خان کو عبرت کا نشان نہ بنایا گیا تو سب کو ملکی تباہی کا ذمہ دار سمجھا جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ آڈیو لیکسامنے آنے پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 22 کروڑ کا ملک 4 سال ایک نااہل، نا ہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا۔تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا، اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے۔

تشویشناک پہلو یہ کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ثاقب نثار جیسوں نے اسے صادق و امین قرار دیا۔انہوںنے کہا کہ کون سا جرم ہے جو عمران خان پر ثابت نہیں ہوا، وہ خود کہہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے۔اگر آج ہر طرح کا سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی اس غدار عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…