لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے لیے دعائوں کی درخواست کی ہے۔ٹوٹئر پر اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ والدین قیمتی ہوتے ہیں، انہیں عزت دینا سیکھیں اور جب وہ آپ کے ساتھ ہوں تو انہیں اہمیت دیں۔امام الحق نے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعائوں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد کو کچھ دن قبل مائنر ہارٹ اٹیک ہوا تھا تاہم اب وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔مداحوں نے امام الحق کی پوسٹ پر ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔