بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی حکومت نے قومی وحدت کو بھی پارہ پارہ کر دیا، مولانا فضل الرحمان

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جلد ہی پی ڈی ایم کا اجلاس بلا کر پالیسی امور کو اپ ڈیٹ کریں گے،عمران نیازی نے دانستہ پارلیمنٹ کو کمزور ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو متنازعہ بنایا،ہم قوم کو داخلی تقسیم کے آشوب سے نکال کر ملی وحدت کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں،

تقسیم اختیارات کے آئینی فارمولہ پہ عمل درآمد یقینی بنا کر قومی اداروں کی ساکھ کی بحالی یقینی بنائیں گے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جلد ہی پی ڈی ایم کا اجلاس بلا کر پالیسی امور کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم قوم کو داخلی تقسیم کے آشوب سے نکال کر ملی وحدت کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سیاسی و معاشی بحرانوں پہ قابو پایا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی ملک میں سیاسی استحکام ہی معاشی ارتقاء کا زینہ اور قومی سلامتی کی مضبوط اساس بنتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی استحکام کے حصول کی بنیادی دستاویز وہ آئین ہے جو یہاں کے 22 کروڑ عوام کی اجتماعی سوچ کا مظہر ہے اور قومی میثاق کا درجہ رکھتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو صرف اقتصادی طور پر ہی کمزور نہیں کیا بلکہ نفرت اور انتقام کی سیاست کے ذریعے قومی وحدت کو بھی پارہ پارہ کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہماری سماجی اقدار اور سیاسی روایات کو پامال کرکے ہاہمی احترام، سیاسی رواداری اور نوجوان نسل کی اخلاقیات کو آلودہ کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران نیازی نے دانستہ پارلیمنٹ کو کمزور ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو متنازعہ بنایا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ تقسیم اختیارات کے آئینی فارمولہ پہ عمل درآمد یقینی بنا کر قومی اداروں کی ساکھ کی بحالی یقینی بنائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ امید ہے کہ پی ڈی ایم حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں اور معاشی بدحالی میں گھری قوم کو بہت جلد دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…