کراچی میں ڈکیتی کا نیا طریقہ ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی(این این آئی)ڈکیت اسکول یونیفارم پہنے دو بچوں کے ساتھ گھر میں داخل ہو کر قیمتی اشیا اور نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگیا۔
کراچی کے شہری چھینا جھپٹی اور گھروں میں ڈکیتیوں سے پریشان ہیں۔ بار بار مطالبوں کے باوجود اب تک قانون نافذ کرنے والے ادارے ان لٹیروں پر لگام ڈالنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ڈاکوئوں نے اب روایتی طریقوں کے علاوہ لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات بھی استعمال کرنا شروع کردیا۔
ڈاکو اب اسکول کے بچوں کے ساتھ گھر میں گھس کر واردات کرنے لگے ہیں۔واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ
ایک ڈکیت اسکول یونیفارم پہنے دو بچوں کے ساتھ گھر کے اندر داخل ہوتا ہے، جس کے بعد وہ گھر سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔ ڈکیت نے شناخت چھپانے کے لیئے ہیلمٹ پہن رکھا ہے۔