بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

عمرشریف جائیدادمنتقلی کیس معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے اداکار عمر شریف کا فلیٹ خریدنے والے شہری کو جائیداد منتقلی کیس میں فریق بنا لیا۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں اداکارعمرشریف کی جائیداد منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔عمرشریف کی تیسری اہلیہ سے فلیٹ خریدنے والے سلمان احمد کوفریق بنالیا گیا۔

زرین غزل کے وکیل بیرسٹر محسن شہوانی نے عدالت کو بتایا کہ عمر شریف نے فلیٹ تیسری اہلیہ زرین غزل کو گفٹ کیا تھا۔بیرسٹرمحسن شہوانی نے بتایا کہ عمرشریف کے نام پراس وقت کیس کیا گیا تھا جب ڈاکٹروں نے ان کی زندگی سے نا امیدی ظاہرکردی تھی۔عمرشریف کی جانب سے عدالت میں اس وقت موقف اختیار کیا گیا تھا کہ زرین غزل نے جعلی گفٹ ڈیڈ پر فلیٹ فروخت کیا ہے۔عدالت نے عمر شریف کی درخواست پر فلیٹ منتقلی پرعمل درآمد روک رکھا ہے۔ عدالت نے فلیٹ کی منتقلی سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی اورآئندہ سماعت پر فلیٹ خریدنے والے سلمان احمد سے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار محمد سلمان نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل سے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اپارٹمنٹ خریدا تاہم عمر شریف کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد جائیداد منتقلی کا عمل رک گیا۔عمرشریف کے وکیل راجہ آفتاب ایڈوکیٹ نے بتایا کہ زرین غزل نے عمر شریف کی جعلی گفٹ ڈیڈ پر فلیٹ فروخت کیا اور اپارٹمنٹ فروخت کرنے اور جعلی گفٹ ڈیڈ کو پہلے سے عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔پچھلی سماعت میں وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمرشریف علالت کے دوران تیسری بیوی نے دسمبر 2020 میں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرلیا تھا اور اس وقت ہی یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں اور اس لیے عمر شریف کی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…