جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی آخری پوسٹ وائرل

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی آخری پوسٹ وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میںسینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کی قتل سے قبل کی جانے والی پوسٹ کو سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار مہر بخاری نے شیئر کیا گیا ہے ۔

مہربخاری نے سارہ کی شاہنواز کیساتھ ایک تصویر شیئر کی ۔ انہوں نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ وہ اور سارہ کینیڈا کے ایک کالج میں پڑھی ہیں ، سارہ نہایت نرم دل ، مہربان اور نرم گو خاتون تھی ، یہ ان کی پہلی شادی تھی،اس نے بہترین جگہوں پر کام کیا تھا۔دنیا کا سفر کیا تھا اور اب وہ آباد ہونا، ایک مضبوط صحت مند گھر بنانا چاہتی تھی۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو ان کے بیٹے شاہ نواز نے قتل کر دیا تھا ۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیے جائیں گے۔مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…