انسانوں نے مریخ پرہزاروں کلوگرام کچرا پھیلا دیا

25  ستمبر‬‮  2022

ویسٹ ورجینیا(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانوں نے مریخ پر قدم رکھے بغیر گزشتہ 50 سالوں میں تقریبا 7000 کلو گرام سے زیادہ وزنی کچرا پھیلا دیا ہے۔

امریکا کی ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی میں روبوٹکس کے پوسٹ ڈاکٹرل ریسرچ فیلو کیگری کِلِک نے ایک مطالعے میں مریخ پر بھیجے گئے تمام روور اور آربِٹر اور فی الوقت مریخ پر موجود مشنز سے کم ہونے والے وزن کا جائزہ لیا جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ان مشنز کے سبب 7 ہزار کلوگرام سے زیادہ کا ملبہ پھیلا۔اس کچرے میں بے کار ہارڈویئر، غیر فعال اور وہ اسپیس کرافٹ جو مریخ کی سطح پر تباہ ہوئے، بالخصوص سویت یونین کا مارس آربیٹر 2 جو 1971 میں کریش ہوا، شامل ہیں۔انسان نہ صرف دوسرے سیارے کو آلودہ کررہے ہیں بلکہ سائنس دانوں کو ڈر ہے کے پھیلایا گیا ملبہ ناسا کے پرزیروینس روور کی جانب سے اکٹھا کیے جانے والے نمونوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ ناسا کا یہ روور اس وقت مریخ پر قدیم زندگی کی تلاش میں موجود ہے۔سیارے پر کچرا مجبوری میں پھیلا ہے کیونکہ زیادہ تر آلات کو مشنز کی حفاظت کے لیے ضائع کیا گیا تھا، مریخ پر موجود ناسا کے روور نے کچرے کی تصاویر لیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…