اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بی اے تک تعلیم مفت، ایک لاکھ نوکریاں پرویز الہی کے اعلان نے دھوم مچا دی

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے بی اے تک تعلیم مفت کرنے اور کتابیں دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ وزیر اعلی بنا تھا تو میٹرک تک تعلیم مفت کی اور اب بی اے تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کرتا ہوں جبکہ کتابیں بھی مفت دی جائیں گی۔

تعلیم کا شعبہ میرے دل کے قریب رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع میں لڑکیوں کو 300 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پنجاب میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار کر دی گئی ہے۔پرویز الہی نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی امداد میں وفاق نے پنجاب کو کچھ نہیں دیا اور ٹیلی تھون کے ذریعے ڈھائی ارب روپیہ اکٹھا ہوا جو تمام متاثرین کو دیں گے۔ سیلاب میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام ریسکیو 1122 نے کیا۔ ریسکیو 1122 کو مزید گاڑیاں دیں گے اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے بل عوام پھاڑ رہے ہیں۔ عمران خان نیک نیت آدمی ہیں اور پاکستان میں وہ کام ہوں گے جو آج تک نہیں ہوئے۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز اور پیٹرولنگ پولیس کا رسک الانس ڈبل کر دیا ہے جبکہ ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان کر رہا ہوں۔ چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے اور ن لیگ کو تکبر کی سزا مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب اپنے ٹکٹ گھر پر رکھ لے کیونکہ کوئی نہیں لے گا اور ہم سٹی بس سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کسانوں کے لیے بھی بہت بڑا پیکج لے کر آ رہے ہیں انہیں سولر پلانٹ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…