جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست ،عدالت سے بڑی خبر آگئی

datetime 24  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔

رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی جس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی پر تین رکنی بنچ 27ستمبر کو سماعت کرے گا۔فاضل عدالت نے نیب حکام اوردیگر سے جواب طلب کررکھا ہے۔مریم نواز کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے خلاف چوہدری شوگر مل کا ریفرنس تاحال دائر نہیں ہوسکا، مریم نواز کو جب سزا ہوئی تو وہ پاکستان آئیں، وہ بیرون ملک اپنی والدہ سخت بیماری کی حالت میں چھوڑ کر واپس آئیں۔لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، عدالت رجسٹرار ہائیکورٹ کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی اکٹھی تصاویریں شیئر کردی ۔مریم نواز نے نواز شریف اور شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کی تصویریں شیئر کی۔مریم نواز نے تصویروں کے ساتھ قومی پرچم بھی شیئر کیا۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…