ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

سارہ انعام کے سر پر ڈمبل مارا ، خون دیکھ کر گھبرا گیا تھا اسے پانی کے ڈب میں ڈال دیا اور پانی کھول دیا تاکہ ۔۔۔ ملزم شاہنواز کے ہوشربا انکشافات

datetime 24  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سینئر صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے شاہنواز نے اپنی بیوی سارہ انعام کے قتل کے حوالے سے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا تھا سارہ کسی ملک کی ایجنٹ ہے اور مجھے قتل کرنا چاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ملزم شاہنواز نے 3 ماہ کی دلہن سارہ انعام کو بیڈروم میں لوہے کی چیز سر پر مار کر قتل کردیا۔

ملزم شاہنواز نے اپنی بیوی کی لاش باتھ ٹب میں ڈال کر نل کھول دیا تھا، اس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ سارہ سے سوشل میڈیا پر دوستی اور 3ماہ پہلے شادی ہوئی۔ملزم نے بتایا کہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے اسلام آباد آئی تھی، مجھے شک تھا کہ سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے، اہلیہ نے مجھے اس حوالے سے مطمئن کردیا۔ملزم شاہنواز نے کہا کہ مجھے لگتا تھا سارہ کسی ملک کی ایجنٹ ہے اور مجھے قتل کرنا چاہتی ہے، گزشتہ رات اس نے میرا گلا پکڑا تھا اور جمعہ کی صبح بھی قریب آکر میری گردن پکڑلی تھی۔ملزم نے کہا کہ جب گردن پکڑی تو مجھے لگا جیسے میری گردن ٹوٹ جائیگی اور میں مرجائوں گا، جس پر میں نے سارہ کو دھکا دیا، وہ نیچے گری اور پھر اٹھ کر مجھ پر حملہ کردیا۔شاہنواز نے کہا کہ قریب ورزش والا ڈم بل پڑا تھا جو اس کے سر پر دے مارا، جس سے اس کے سر سے خون نکلا اور میں گھبرا گیا، خون صاف کرنے کیلئے سارہ کو باتھ ٹب میں ڈال دیا۔ملزم نے بتایا کہ باتھ ٹب میں ڈالنے کے بعد میں نے پانی کھول دیا تاکہ خون بہہ جائے۔ذرائع کے مطابق ایاز امیر نے اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو فون پر واقعہ کی اطلاع دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…